پنجاب بھر میں670ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق،542زخمی

جمعہ 10 اپریل 2015 18:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 670ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق جبکہ 542 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ262افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں296ڈرائیورز ،17م عمرڈرائیور،404مسافراور113پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ139ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت138ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں69متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں49حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل813متاثر ہونے والوں میں سے641مرد اور172خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں95افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور521فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور197زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر557موٹر سائیکلز78آٹو رکشے62موٹر کاریں33مسافربس37ٹرک، اور108دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :