Live Updates

تحریک انصاف کے خلاف ہرزہ سرائی غیر جمہوری اقدام ہے‘ڈاکٹر طاہر یاسین

جمعہ 10 اپریل 2015 18:51

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) تحریکِ انصاف راہنما ڈاکٹر طاہر یاسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤ س میں مسلم لیگ (ن) کے وزراء کی طرف سے تحریک انصاف پر ہرزی سرائی ، الزام تراشی ، غیر جمہوری اقدام ہے۔جسکی پاکستان تحریک انصاف شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے چند وزراء ملک میں مفاہمت کی سیاست نہیں چاہتے بلکہ انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد کیا ہے عوامی نمائندوں کو پارلیمنٹ میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عوامی ووٹوں سے جیت کر اسمبلی میں آئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :