ہم خوش نصیب ہیں امت محمدی میں پیدا ہوئے ہیں ‘ چوہدری عبدالغفور

حضور اکرم ہی روز محشر ہماری بخشش کا ذریعہ بنیں گے ‘ سابق صوبائی وزیر کی گفتگو

جمعہ 10 اپریل 2015 18:46

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی انسان اپنی مرضی سے نہیں آیا ،سب طے شدہ پروگرام ہے ،ہم خوش نصیب ہیں کہ امت محمدی میں پیدا ہوئے ہیں ،حضور اکرم ہی روز محشر ہماری بخشش کا ذریعہ بنیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کویت سے آنے والے اہم بزرگ مہمانوں شیخ حضرت سید ابو محمد اور شیخ حضرت سید ابو احمد کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

کویتی مہمانوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور خوبصورت ملک ہے یہاں سے جانے کو دل نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری دنیا میں موجود ہمارے سفارت خانوں کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے سفارشات پیش کریں گے ۔یہاں کے لوگ اچھے ہیں اور نظام حکومت بھی بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف عالم اسلام کے لیڈر ہیں ،یمن جنگ میں انہیں ثالثی کا کرداد ضرور ادا کرنا چاہئے ۔اس موقع پر سینئر کالم نگار توفیق بٹ کے علاوہ سماجی شخصیات ملک محمد نذیر ،ملک محمد فاروق بھی شریک تھے ۔