مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بھارتی قتل وغارت کے نتیجہ میں 2لاکھ 14ہزار بچے یتیم ہوگئے

50ہزار سے زائد بیوہ اور 20ہزار سے زائد نیم بیوہ بھی سماجی مسائل کا شکار ہیں ‘ رپورٹ

جمعہ 10 اپریل 2015 18:46

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بھارتی قتل وغارت کے نتیجہ میں 2لاکھ 14ہزار بچے یتیم ہوگئے جن میں معصوم بچیوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔ایک جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی مظالم کے باعث 50ہزار سے زائد بیوہ اور 20ہزار سے زائد نیم بیوہ سماجی مسائل کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ وادی میں طلاق کی شرح میں بھی خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے سینکڑوں افراد کی ازدواجی زندگی شدید متاثر ہورہی ہے کشمیر میں گزشتہ دو دہائیوں سے جاری ظلم وستم کیوجہ سے 2لاکھ 14ہزار یتیم بچوں کو معاشرے میں آگے چلنے کیل ئے مشکلات درپیش ہیں جبکہ ادھر پچاس ہزار سے زائد بیوہ خواتین کی مناسب شادیاں نہ ہونے سے معاشرتی مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔

1990کی دہائی میں آزادی کی تحریک نے زور پکڑا جس میں اب تک لاکھوں افراد نے جام شہادت نوش کیا جس کے باعث لاکھوں افراد مالی مسائل کا بھی شکار ہوئے ۔وادی کشمیر میں اس وقت سلگتا ہوا ہے ایشو مذکورہ خاندانوں کی بحالی اور شادیوں میں رکاوٹ بن رہا ہے جس بارے میں متعلقہ حکام چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :