سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا ذمہ دار ٹھہر انے پر دکھ ہوا، ویرات کوہلی

جمعہ 10 اپریل 2015 18:20

سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا ذمہ دار ٹھہر انے پر دکھ ہوا، ویرات ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے خاموشی توڑ دی، انکا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا ذمہ دار ٹھر انے پر انہیں دکھ ہوا۔بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی کو تنقید بری لگ گئی، کوہلی نے آسٹریلیا سے شکست پر تنقید کا جواب دے دیا، انھوں نے کہا کہ عوام کا رویہ مایوس کن تھا۔

(جاری ہے)

وہ ہر میچ میں پرفارم کرتے آئے، ایک میچ میں نہ چلنے تو ایسا ردعمل افسوس ناک ہے۔کوہلی نے کہا کہ ایسے رویوں سے کھلاڑی مایوس ہو جاتے ہیں، بے جا تنقید سے دکھ پہنچتا ہے اور بے حد تکلیف ہوتی ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کیسیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد ویرات کوہلی اور ان کی گرل فرینڈ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :