فی الحال توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پرمرکوزہے، کرکٹر محمد عامر

جمعہ 10 اپریل 2015 17:58

فی الحال توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پرمرکوزہے، کرکٹر محمد عامر

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) آئی سی سی کی جانب سے پابندی ہٹنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ باؤلرمحمد عامر نے کہا ہے کہ فی الحال ان کی توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پرمرکوزہے، نوجوان کھلاڑی کوکپتان بنانا اچھا سائن ہے، نوجوان کرکٹرزمنفی سرگرمیوں میں نہ پڑیں ، فاسٹ باؤلرمحمد عامرپیٹرنزٹرافی گریڈ ٹوکے فائنل میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے جہاں وہ اتوارکوکے پی ٹی کیخلاف عمرایسوسی ایٹس کی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے،، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاسٹ باؤلرکا نے کہا کہ گریڈ ٹوکرکٹ میں اچھی پرفارمنس ہورہی ہے، آہستہ آہستہ ردھم حاصل کررہے ہیں،محمد عامر نے کہا کہ اظہرعلی کوون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکرنے کومثبت پیشرفت قراردیا، انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کوٹیم میں ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا،محمد عامر نے نوجوان کرکٹرزکومشورہ دیا کہ وہ اپنی توجہ صرف کھیل پرمرکوزرکھیں، اچھے دوست بنائیں اورغلط کاموں میں نہ پڑیں۔

متعلقہ عنوان :