ڈی جی اے این ایف نے برمی سمگلر کو پاکستانی بنا کر لانے سے متعلق رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کر دی

جمعہ 10 اپریل 2015 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل خاور حنیف نے تھائی لینڈ سے منشیات کے بدنام زمانہ سمگلر ابراہیم ککو کو پاکستانی ظاہر کر کے لانے سے متعلق تفصیلی انکوائری رپورٹ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو پیش کر دی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابراہیم ککو 1972ء میں رنگون میں پیدا ہوا، سکینڈری تعلیم رنگون سٹی سے مکمل کی،17سال کی عمر میں انکل عرفی کے ساتھ جعلی کاغذات پر سنگاپور آیا 1993ء میں گرفتار اور ڈی پورٹ ہوا۔

پاکستانی پاسپورٹ کیلئے جعلی ڈومیسائل ضلع خوشاب سے حاصل کیا گیا، جس پر پاکستان ایمبیسی تھائی لینڈ نے پاکستانی پاسپورٹ جاری کروایا۔ مذکورہ اسمگلر کی بیوی کا تھائی لینڈ میں بیوٹی پارلر ہے۔ رپورٹ میں وزارت داخلہ ،خارجہ اور ایف آئی اے کی ملی بھگت کا انکشاف بھی ہوا ہے۔