سموں کی تصدیق کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں ہوگی،چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سید اسماعیل شاہ

جمعہ 10 اپریل 2015 17:45

سموں کی تصدیق کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں ہوگی،چیئرمین  پاکستان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ سموں کی تصدیق کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور 12 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کردی جائیں گی‘ غیر ملکی باشندوں پر 2 سے زائد سمیں رکھنے پر پابندی لگادی گئی ہے‘ ابھی یو ٹیوب کی بحالی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کویہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں 7 کروڑ 70 لاکھ سموں کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ ڈیڑھ کروڑ سمیں بند کی جا چکی ہیں، سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ 12 اپریل ہے جس کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کردی جائیں گی اور سموں کی تصدیق کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر عائد پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے غور جاری ہے تاہم ابھی یو ٹیوب کی بحالی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل رومنگ روکنے کا ہمارے پاس کوئی نظام نہیں جب کہ غیر ملکی باشندوں پر 2 سے زائد سمیں رکھنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :