سبی، عوامی مسائل کے حل ،ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے،میرملک قائم الدین

جمعہ 10 اپریل 2015 16:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)ڈسٹرکٹ کونسل سبی کا اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر محمد خان چانڈیو منعقد ہوا،اجلاس میں ضلع سبی کے دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے فی رکن کونسل کے لیے16-16لاکھ روپے کی اسکیمات کی منظوری،گندم کی سستے داموں خریداری اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف قراردا د منظور،عوامی مسائل کے حل اور ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل سبی کو دوسرا اجلاس ضلع کونسل ہال میں زیر صدارت ضلع وائس چیئرمین میر محمد خان چانڈیو منعقد ہوا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ممبران احمد خان لونی،پریم چند،محمد ایوب دہپال ،ڈاکٹر عبدالستار خجک،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید حسن شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی میر دین محمد مری،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میر عبدالحمید مری،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر اینڈمنجمنٹ خرم بیگ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،لرنگ کوارڈینیٹر محکمہ تعلیم صفیہ بیگم سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اجلاس میں ضلع سبی کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کے لیے ایک کروڑ 87لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی اسکیمات کے پی سی ون تیار کرنے کی منظوری دی گئی جس میں فی رکن ضلع کونسل کو اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 16-16لاکھ روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ضلع کونسل ہال ،ضلع چیئرمین و وائس چیئرمین کے دفاتر و رہائشگاہ سمیت لوکل گونمنٹ ریسٹ ہائس کی تعمیر و مرمت کے لیے 25لاکھ روپے کی خظیر رقم مختص کی گئی ،اجلاسکی کاروائی کے دوران وائس چیئرمین میر محمد خان چانڈیو نے کہا کہ ضلع کونسل سبی مالی اعتبار سے خود کفیل نہیں ہے جبکہ آمدنی کا واحد ذریعہ لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس ہے جسے ماضی میں خیرات اور مفت لوگوں کو رہائش دی جاتی تھیں جس کی وجہ سیالیکٹرک سٹی کی مد میں ریسٹ ہاؤس کے آٹھ لاکھ روپے کے واجبات ادا کیسکو کو ادا کرنے ہیں،اجلاس میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور سستے داموں گندم کی خریداری کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی،اور کہا گیا کہ سبی جو کہ ایشیاء کا گرم ترین علاقہ ہے اس کے موسمی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے سبی کو لوڈ شیڈنگ سے مستشنیٰ قرار دیا جائے جبکہ حالیہ گندم کی بوائی کے بعد زمیندار اور کسانوں سے اوپن مارکیٹ میں ایک سو کلو گرام کی گندم 2600روپے میں خریدی جارہی ہے حالانکہ سرکاری نرخ فی سو کلو گرام گندم 3300روپے مقرر کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے زمینداروں کونقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور سبی میں محکمہ فوڈ کی جانب سے زمینداروں سے سرکاری نرخ پر گندم خریدی جائے،اجلاس کے آخر میں ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال نے خطاب میں کہا کہ ضلع کونسل سبی عوام کے معیار زندگی کو بلند بنانے میں اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور دیہی علاقوں کے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔