سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 14افسران و دیگر ملازمین کوادائیگی فریضہ حج کے لئے بھیجا جائے گا

جمعہ 10 اپریل 2015 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے امسال بھی 14افسران و دیگر ملازمین کو ادارے کے اخراجات پر ادائیگی فریضہ حج کے لئے بھیجا جائیگا ۔ اس سلسلے میں کانفرنس روم ایس بی سی اے ہیڈ کوارٹر کراچی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بدستِ ڈائریکٹر جنرل منظور قادر خوش نصیب افراد کے نام بذریعہ قرعہ نکالے گئے ۔

اس دوران ایس بی سی اے کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔ قبل ازیں تقریب کے شرکا سے اپنے خطاب میں منظور قادر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری کیا مجال کے میں کسی کو عازمین حج کی فہرست میں شامل کروں ۔ اس مقدس فریضہ کی سعادت اللہ رب العزت اس کے محبوب کی دعوت سے ہی حاصل ہوتی ہے ۔ آج کی یہ تقریب قرعہ اندازی محض ایک رسم وسیلہ ہے جس کا بلاوا ہو گا اس کی کسی نہ کسی طرح غیب سے امداد ہوگی۔

(جاری ہے)

ہم شکرگزرا ہیں کہ اس ادارے کو سالہا سال سے یہ شرف حاصل ہے کہ وہ متمنی ملازمین فریضہ حض کو دلی مراد کو بر لانے میں ایک معمولی ذریعہ بنا اور انشاء اللہ بنتا رہے گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب تک اللہ نے میرا روزگار اس ادارے سے منسلک رکھا ہے جب تک ادارے کی خدمت کروں گا ۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل منظور قادر نے بذریعہ قرعہ اندازی خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق افسران (گریڈ 15اور اس سے زائد) میں ڈیٹا پروسیسر آفیسر ظہور عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسلم قریشی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسن ادریس ، سینئر بلڈنگ انسپکٹر ایم فرحان خان ، ڈیٹا پروسیسر آفیسر فارو ق احمد خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹینس سیکشن سمیع الدین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد علی نقوی جبکہ گریڈ1تا 14تک کے ملازمین میں نائب قاصد غلام مصطفی، محمد اسلم ، محمد افتخار، سینئر آڈیٹر محمد رفیق ، کلرک عبد الرشید عباسی ، ڈیمالیشن قلی گل زادہ خان اور ڈرائیور محمد قاسم بھٹو کو ادارے کے اخراجات پر سال 2015ء میں بذریعہ قرعہ اندازی سعادت فریضہ حج کے لئے منتخب خوش نصیب قرار دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :