حکومت نے اوگرا کے متعلق عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے،ڈاکٹرمرتضیٰ مغل
جمعہ 10 اپریل 2015 16:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت نے نو اپریل کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اوگرا حکام کو طلب کر کے اوگرا کو غیر فعال کرنے کے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ اپریل کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔اجلاس میں اوگرا ممبر کو ایل این جی پرائسنگ کمیٹی میں شامل کر نا اور غیر فعال ادارہ کو قوانین میں ترمیم کا اختیار دیناقانون کا مزاق اڑانے کے مترادف ہے جس سے ای سی سی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی قانونی حیثیت مشکوک ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے چھ اپریل کے فیصلہ میں اوگرا کو کام کرنے سے روکتے ہوئے اگست 2014 سے کئے گئے تمام فیصلوں کا کالعدم قرار دیا تھا جس پر عمل درامد نہ کر کے عدالت کی توہین کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
2002 میں قائم کیا گیایہ ادارہ اپنے مقاصد پورے نہیں کر سکا اور بعض عناصر کا آلہ کار بن گیا۔
اسی وجہ سے اسکے اعلیٰ افسران کی اکثریت مختلف انکوائریوں میں ملوث رہتی ہے۔ بعض افراد کا خیال ہے کہ اوگرا کو ایک منصوبے کے تحت کمزور کیا جا رہا ہے تاکہ بااثر شعبوں کے راستہ میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ اوگرا کے علاوہ گیس کمپنیاں بھی ایل این جی درامد کے زریعے توانائی بحران کم کرنے کی حکومتی کوششوں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں تاکہ انکی اجارہ داری اور مفادات پر ضرب نہ پڑے۔اگر گیس کمپنیوں کے نقصانات بشمول اخراج اور چوری وغیرہ جو بعض عناصر کی آمدنی کا بڑا زریعہ ہیں بنگلہ دیش کی سطح پربھی آ جائیں توقطر سے ایل این جی یا ایران و ترکمانستان سے گیس درامد کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.