ایف سی بلوچستان کا ڈیرہ مراد جمالی میں سرچ آپریشن ،بھاری تعداد میں اسلحہ ،گولہ بارود برآمد کرلیا

جمعہ 10 اپریل 2015 16:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) فرنٹیر کور بلوچستان نے ڈیرہ جمالی میں سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق نا معلوم ملزمان تخریب کاری کی غرض سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں لائے تھے ایف سی بر وقت کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا پکڑے گئے اسلحہ میں اینٹی ائر کرافٹ گن ایس ایم جی سات راکٹ ڈبل بیرل گن کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بھی بر آمد کر لی گئی آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کامیاب کارروائی پر کہا کہ صوبے کو اسلحہ سے پاک کر کے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :