گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کا آغاز 20اپریل سے ہوگا

جمعہ 10 اپریل 2015 16:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء )محکمہ خوراک گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کا آغاز 20اپریل سے شروع کرے گا ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کے لئے خفیہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گندم خریداری مہم میں چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے گی ۔کسان کو استحصال سے بچانے اور مڈل مین کا راستہ روکنے کے لئے گندم خریداری مراکز کی خفیہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں مراکز پر اچانک چھاپوں کے علاوہ دیگر طریقوں سے بھی خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ۔