اسلامی یونیورسٹی ، بہار میلہ 2015 پیر کے روز شروع ہو گا

جمعہ 10 اپریل 2015 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں بہار میلہ 2015 پیر کے روز شروع ہو گا جو دو ہفتے تک جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہار میلہ جامعہ کے میل اور فیمیل کیمپس میں پیر کے روز شروع ہوگا جبکہ اس دوران طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کئی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں قرأت ، نعت ، تقاریر ، سیمینار اور مذاکروں اور کئی دیگر تعمیری پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔ بہار میلے میں کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جبکہ اس دو ہفتے دورانیے کی سرگرمی میں جامعہ کے طلباء و طالبات کتاب میلہ میں بھی حصہ لیں گے اور کئی ایک اادارے اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔