سرگودھا ، پولیس نے بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ کو خاتون سمیت گرفتار کرلیا

جمعہ 10 اپریل 2015 16:32

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پولیس نے چھاپہ مار کر بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ کو ایک خاتون سمیت گرفتار کر لیا جن سے ولایتی شراب دو سو بوتلیں‘ 1150 گرام چرس‘ 1450‘1150 ہیروئن د وپسٹل تیس بور بندوق بارہ بور ڈبل بیرل اور کارتوسوں کی بھاری مقدار برآمد کر لی گیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر جھال چکیاں چوک سے کار نمبری 3737ایل آر بی کی تلاشی لی تو اس کی ڈگی سے ولایتی شراب کی دو سو بوتلیں ملزمان فریاد ساکن یوحنا آباد لاہور اور اسکی اہلیہ آصفہ کرن کے قبضہ سے برآمد ہوئی جنہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

اسی طرح دوست محمد مسلم شیخ سے 1150 گرام چرس ملزم احسان اللہ مسلم شیخ ساکن سلطان پور بنگلہ شاہ پور سے 1450 گرام چرس ایک عدد پسٹل تیس بور اور آٹھ کارتوس جبکہ محمد اکبر‘ محمد انور پسران روحی خان سکنائے 65 شمالی سے 1150 گرام ہیروئن اور پسٹل تیس بور بندوق بارہ بور ڈبل بیرل اور آٹھ کارتوس برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم عمران لک ساکن ماڑی لک جو خطرناک اشتہاری مجرم ہے کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور سیون کارتوس برآمد ہوئے۔ ان ملزمان پر پولیس تھانہ جھال چکیاں نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :