خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف اور اے این پی کا اتحاد ہوگیا ‘ مشترکہ انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن سے درخواست

الیکشن کمیشن حکام نے درخواست گزار کو صوبائی الیکشن کمشنر سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی

جمعہ 10 اپریل 2015 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف اور اے این پی کا اتحاد ہوگیا، مشترکہ انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن سے درخواست کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی ف کے سینیٹر غلام علی نے پیپلزپارٹی اور اے این پی سے اتحاد کے بعد مشترکہ انتخانی نشان دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرائی، الیکشن کمیشن نے معاملہ صوبائی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔الیکشن کمیشن حکام نے درخواست گزار کو صوبائی الیکشن کمشنر سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، پارٹی کے انتخابی نشان کیلئے 19 اپریل سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازم ہے، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 30 مئی کو ہوں گے۔