سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو مخصوص راستے پر چلانا چاہتی تھی ‘ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

قائد اعظم کے بعد پاکستان کے قیام کا مقصد گم ہوگیا ‘ سیمینار سے خطاب

جمعہ 10 اپریل 2015 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے بعد پاکستان کے قیام کا مقصد گم ہوگیا ‘ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو ایک مخصوص راستے پر چلانا چاہتی تھی ۔

(جاری ہے)

یوم دستور کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ 10اپریل پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے ، اس روز پاکستان کے موجودہ آئین کا وجود عمل میں آیا تاہم افسوس ہے کہ آج بھی آئین ، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں ۔

ذوالفقار علی بھٹو نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے زندگی قربان کی ، رضا ربانی نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ میں سب بدمعاش بیٹھے ہیں ، اس الزام کا بھی تاریخی پس منظر ہے ۔ قائد اعظم کے بعد پاکستان کے قیام کا مقصد گم ہوگیا ۔ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو ایک مخصوص راستے پر چلانا چاہتی تھی ۔

متعلقہ عنوان :