الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

جمعہ 10 اپریل 2015 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا جس کے تحت سرکاری ملازمین کو انتخابات پر اثر انداز نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری ملازم کا بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونا غیر قانونی ہے، اگر کوئی سرکاری ملازم انتخابی عمل اور نتائج پر اثر انداز ہوا تو اس کے خلاف خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی شق 100کے تحت کارروائی کی جائے گی۔