درآمد ایل این جی کو ٹیکسوں میں چھوٹ نہیں ملے گی، ای سی سی کا فیصلہ
جمعہ 10 اپریل 2015 16:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اوگرا کو بغیر عوامی سماعت کے ماہانہ بنیادوں پر ایل این جی کی قیمتیں متعین کرنے کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی ہے جس کیلیے اوگرا رولز میں ترامیم کی جائیں گی تاہم ای سی سی نے درآمدی ایل این جی کو ڈیوٹی اور ٹیکسوں سے چھوٹ دینے سے انکار کردیا ہے اور دیگر درآمدی ایندھن کی طرح ایل این جی کی درآمد پر ٹیکس لاگو ہوں گے البتہ ایل این جی پالیسی کے تحت ایل این جی ٹرمینل آپریٹرز اور مالکان کو ٹیکس سے چھوٹ دے دی ہے۔
کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں درآمدی ایل این جی کیلیے پاکستان آنے والے فلوٹنگ اسٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو) کو پلانٹ و مشینری تصور کرتے ہوئے ٹیکسوں سے چھوٹ دینے کی منظوری دے دی گئی، اس کے علاوہ چائنا اوور سیز پورٹ کمپنی لمیٹڈ کی درخواست پر گوادر پورٹ اور گوادر پورٹ فری زون کیلیے ٹیکس چھوٹ 20 سال سے بڑھا کر23 سال تک کیلیے کردی ہے جبکہ ساڑھے 6 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کیلیے مقررہ تاریخ میں15 جولائی تک توسیع کردی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.