راولپنڈی چیمبر ایف کامرس کی جانب سے ایوارڈ زشو کا انعقاد

جمعہ 10 اپریل 2015 16:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) راولپنڈی چیمبر ایف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایوارڈ زشو کا انعقاد کیا گیا، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں خدمات فراہم کرنے والی تیرہ کمپنیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔راولپنڈ ی ایوان صنعت و تجارت کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کے فروغ کے لیے ایئی سی ٹی ایورڈز شو کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایوارڈ شو کی پروقار تقریب میں چئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے نادرا،زونگ،وائی ٹرائب سمیت تیرہ کمپنیوں میں ایوارڈ تقسیم کیے۔ راولپنڈی چیمبر کے سینئر نائب صدرہمایوں پرویز اورآئی سی ٹی کے چئرمین راجہ عمر اقبال کا کہنا ہے کہ آئی سی ٹی صنعت کو فروغ دے کر پاکستان کے بہت سے مسائل حل کیئے جا سکتے ہیں۔تقریب کے چیف کواایرڈینیٹر ساجد ممتاز خان کے مطابق ایئی ٹی کے شعبے میں برایمدات سے کافی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔میڈیا پارٹنر آج ٹی وی سمیت دیگرکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔