زرمبادلہ کے ذخائر میں51 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کا اضافہ،مجموعی ذخائر 16 ارب 70 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گئے
جمعہ 10 اپریل 2015 16:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافے کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔
(جاری ہے)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 51 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 19 کروڑ 42 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 70 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
اعداد شمار کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 49 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 12 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 61 کروڑ 65 لاکھ ڈالر پرجا پہنچا جبکہ 1 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے اضافے سے شیڈول بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 7 کروڑ 9 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 89 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ہو گئے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.