Live Updates

الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو عمران خان اور ریحام خان کیلئے تحائف جلد بھجوانے کی ہدایت

جمعہ 10 اپریل 2015 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کیلئے تحائف جلد بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ عمران خان اور ریحام بھابھی کو تحائف جلد سے جلد پہنچائے جائیں، یہ تحائف ہمارے پاس ان کی امانت ہیں ۔

الطاف حسین نے کہا کہ وفد کی شکل میں پی ٹی آئی کے سربراہ تک تحائف پہنچائے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے کراچی کا دورہ کیا تھا، اس دوران متحدہ قومی موومنٹ نے انہیں تحائف دینے تھے جو نہیں دیئے جا سکے تھے۔ایم کیو ایم نے ریحام خان کیلئے خصوصی طور پر سونے کا سیٹ منگوا رکھا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات