حکومت کا زرعی پیداوار میں استعمال ہونے والی اشیاء پر جی ایس ٹی کم کرنے پر غور

جمعہ 10 اپریل 2015 16:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بھو سن کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے فرٹیلائزر اور زراعت کی اشیاء پر 17 فیصد جی ایس ٹی کم کرنے پر غور کر رہی ہے حکومت چاہتی ہے کہ کسان اور کاروباری حضرات کم سے کم پیداواری لاگت سے زیادہ سے زیادہ منافع کما سکیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے سرگودھا میں کینو ایکسپورٹر میں انعامات کی تقسیم کی ایک تقریب میں کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کا انعقاد پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن سرگودھا کی طرف سے کروایا گیا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرگودھا کی سرزمین پاکستان میں کینو کی پیداوار کا گھر سمجھا جاتا ہے جو سالانہ 350 ٹن کینو برآمد کرتا ہے پاکستان نے رواں سال 2.1 ملین ٹن کینو برآمد کیا ہے ۔