فقیروالی ، ہائی ایس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دوافرادجاں بحق ،دوزخمی
جمعہ 10 اپریل 2015 15:14
فقیروالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) فقیروالی کے نزدیک ہائی وئے روڈ پر شادی میں شرکت کے لیے بہاولپور سے آنے والی ہائی ایس سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے موٹر سائیکل سوار محمد امین ، اس کی کزن عنبرین موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متوفی کی دو بچیاں تین چار سالہ ، اس کی بہن رضیہ بی بی زخمی ہو گئیں ۔
(جاری ہے)
جبکہ ویگن موٹر سائیکل سے ٹکرا کر بے قابو ہو گئی اور قریب پانی کے کھال میں پھنس کر رک گئی ویگن میں بیٹھے شاہ محمد ، محمد اختر ،اللہ بچایا شدید زخمی ہو گئے ۔
زخمی سواریوں کا کہنا ہے کہ ویگن کا ٹائی راڈ کھلنے سے گاڑی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرائی جبکہ ڈی ایس پی ہارون آباد نوازش علی بخاری ایس ایچ او تھانہ فقیروالی محمد عمران چوہدری بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے وہاں موجود میڈیا و دیگر لوگوں کو بتایا کہ گاڑی کا ٹائی راڈ نہیں کھلا بلکہ ڈرائیور کو نیند آنے یا پھر تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا ۔اور وہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا ۔ورثاء اتفاقیہ حادثہ قرار دیکر لاشیں گھر لے گئے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.