حکومت نے گریڈ 20 کے عامر خواجہ کوجوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل تعینات کر دیا

جمعہ 10 اپریل 2015 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) حکومت نے گریڈ 20 کے عامر خواجہ کوجوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل تعینات کر دیا گیا‘وہ اس وقت کیڈ منسٹری کے ادارے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے عہدے پر تعینات تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری عامر خواجہ کو کشمیر کونسل کا سیکرٹری تعینات کر دیا۔ عامر خواجہ کا شمار اچھے بیور وکریٹس میں کیا جاتا ہے وہ اس سے قبل کیڈ منسٹری کے ادارے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے پہلے طاہر حسین جو جوائنٹ سیکرٹری تھے انہیں گلگت کا چیف سیکرٹری بنا دیا گیا ہے