Live Updates

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے استعفے ، استعفے نہیں بلکہ حکومت پر دباو تھا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 15:07

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب الاختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفے، استعفے نہیں بلکہ حکومت پر دباؤ تھا، ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ میں آ کر استعفٰی دیا تھا جس کے بعد وہ ایوان میں نہیں آئے. انہوں نے کہا کہ مشترکہ قرارداد کا مسودہ اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ نے تیار کیا ہے. جوڈیشل کمیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا رزلٹ آنے دیں پھر دیکھیں پی ٹی آئی کیا کرتی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات