سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے مارچ 2015ء میں 521 کمپنیاں رجسٹرڈ کیں

جمعہ 10 اپریل 2015 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے مارچ 2015ء کے دوران 521 کمپنیوں کی رجسٹریشن کی جو کہ گزشتہ سال کے اس مہینے میں 24 فیصد زائد ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورتی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی اور مارچ 2014-15 میں 3588 کمپنیوں کو شامل کیا گیا مارچ میں تقریباً 88 فیصد کمپنیوں کی بطور پرائیویٹ کمپنیوں کے طور پر رجسٹریشن ہوئی رجسٹریشن میں سروس سیکٹر سبقت لے گیا جس کی 76 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 46‘ ٹورازم کی 39‘ کنسٹرکشن کی 43‘ کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ 25‘ تعلیم 21‘ فارمیوٹیکل 20 اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ 15 کمپنیز کی رجسٹریشن ہوئی اس کے علاوہ 3 غیر ملکی کمپنیوں کی کراچی اور اسلام آباد میں پہلے ہی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 نئی کمپنیوں میں بیرونی سرمایہ کاری ہوئی بیرونی سرمایہ کاروں میں افغانستان‘ آسٹریلیا‘ چائینہ‘ ڈنمارک‘ مصر‘ جرمنی‘ سنگاپور‘سری لنکا‘ ترکمانستان‘ برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ کمپنیوں کی بڑی تعداد 169 نے اپنی رجسٹریشن سی آر او آفس اسلام آباد جبکہ 153 نے لاہور اور 118 نے کراچی میں اپنی رجسٹریشن کرائی