کراچی کو امن و امان ہی نہیں دیگر مسائل بھی درپیش ہیں: قائم علی شاہ

جمعہ 10 اپریل 2015 14:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) و وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شا ہ نے کہا ہے کہ کراچی کو امن و امان کا مسئلہ ہی نہیں دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے۔ ایل این جی کے مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کا افتتا ح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مائی کراچی جیسی نمائش ملک کی بہتر تصویر عالمی سطح پر پیش کرتی ہے۔

تاجروں نے شہر کی بہتری کیلئے حکومت کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ شہر کو صرف امن و امان ہی نہیں دیگر مسائل بھی درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کے مسئلے پر وفاق سے مدد لیں گے۔ سندھ کو ایل این جی کی ضروت نہیں ہے۔ صوبے میں ضرورت سے زیادہ گیس پیدا ہوتی ہے۔ گیس کے مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :