پیپلزپارٹی 2013 کے انتخابی دھاندلیوں کے ثبوت جودیشل کمیشن میں پیش کرے گی، رحمان ملک

جمعہ 10 اپریل 2015 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی 2013 کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کے خلاف جو ثبوت ہیں وہ جودیشل کمیشن کو پیش کرے گی۔ اور امید ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی طرف سے اچھا فیصلہ آئے گا۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جن لوگوں پر الزامات لگائے ہیں وہ جودیشل کمیشن میں پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس ایک اچھا موقع ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اسلامی ممالک کے دورے کے لئے ایک وفد تشکیل دیا ہے جس کی میں قیادت کروں گا اور اس وفد میں ایاز سومرو اور یوسف بدہانی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وفد بیرون ممالک دورہ کرنے سے پہلے حکومت سے مشاورت کرے گا لیکن یہ وفد پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے جائے گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو نے پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر پاس کروایا تھا جو ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے

متعلقہ عنوان :