Live Updates

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو قرار داد پاس ہوئی اس میں پی ٹی آئی نے کلیدی کردار ادا کیا ،شاہ محمود قریشی

جمعہ 10 اپریل 2015 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی ائی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر پاس کر لیا گیا ہے جبکہ ہم نے خواجہ آصف کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو قرار داد پاس ہوئی اس میں پی ٹی آئی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی طرف سے جو مسودہ پیش کیا گیا تھا وہ تسلی بخش نہیں تھا اس میں سے کچھ چیزوں کو ترمیم کر کے اس کو قرار داد میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی طرف سے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کے خلاف جو نازیبہ زبان استعمال کی گئی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں ہونی چاہئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے خندہ پیشانی اور سب کی دعوت پر اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو قرار داد پیش کی اس کو متفقہ طور پر پارلیمنٹ نے پاس کیا اور ہم نے خواجہ آصف کی قرار داد کو مسترد کر دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات