پشاور ، محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی،بجلی کے ٹاورز کو دھماکوں سے اڑانے والا کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

جمعہ 10 اپریل 2015 14:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے بجلی کے ٹاورز کو دھماکوں سے اڑانے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے تھانہ شاہ قبول کی حدود میں کارروائی کی جہاں سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد رشید کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ ملزم بجلی کے ٹاورز کو دھماکوں سے اڑانے میں ملوث تھا جسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :