چین کا پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا عندیہ ‘ فزیبیلٹی رپورٹ مرتب

جمعہ 10 اپریل 2015 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) چین کا پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا عندیہ‘ چینی حکام نے اس حوالے سے فزیبیلٹی رپورٹ مرتب کر لی ہے اس بات کا انکشاف چین کے ایک ہفتہ کے دورہ پر گئے پاکستانی وفد نے واپسی پر کیا۔ پاکستانی وفد کے ایک ممبر نے بتایا کہ چین آئندہ سالوں میں 300 ارب ڈالر تک پاکستان کی ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر کافی سنجیدہ ہے اس حوالے سے انہوں نے گوادر‘ پنڈ دادنخان اور بہالپور میں 5000 ایکٹر پر انڈسٹریل زون قائم کرنے کے حوالے سے ابتدائی کام کر چکے ہیں حکام نے بتایا کہ چینی حکام نے سٹیل‘ سیمنٹ اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں خاص طور پر سرمایہ کاری میں سنجیدگی کا اظہار کیا ہے مگر وہ پاکستان میں امن و امان کی بری صورتحال کے باعث سرمایہ کاری کی سیکیورٹی کے حوالے سے فکر مند ہیں ہم نے انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور بتایا ہے کہ ہم نے دہشتگردوں کو ایک خاص ایریا تک محدود کیا ہے اور انہیں ختم کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں اس موقع پر سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ اور سیکرٹری آف ٹیکسٹائل منسٹری نے چینی حکام کو بریفنگ بھی دی اور سوالات کے جواب میں انہیں بتایا کہ چینی حکام بغیر کسی دباؤ کے کوئی بھی مشترکہ منصوبہ شروع کر سکتے ہین۔

(جاری ہے)

چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں توانائی کے حوالے سے بات چیت کی تو انہیں بتایا گیا کہ اس شعبہ میں سرمایہ کاری کی وسیع مواقع موجود ہیں پاکستان کے متعدد بنک چینی بنک‘ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک آف چین لمیٹڈ‘ آئی سی بی سی اینڈ احبیب بنک نے پاکستان میں انڈسٹریل زون قائم کرنے کے حوالے سے کافی حد تک کام کر چکے ہیں اگر چین ایک بھی بنک پاکستان میں قائم کرتے ہیں تو یہ ان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے حکام نے کہا کہ اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ چینی حکام کو کتنی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :