میاں چنوں : بس اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

جمعہ 10 اپریل 2015 13:06

میاں چنوں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء )میاں چنوں میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن وال کے قریب نیشنل ہائی وے پر میاں چنوں سے ملتان جانی والی بس تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکراگئی حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، واقعے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو ٹمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، لا شوں کومیاں چنوں تحصل ہیڈ کواٹرز اسپتال منتقل کردیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پولیس کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ور ثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے واقعہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا ہے، ٹرک کے ڈرائیور اور اسکے مالک کی تلاش کی جا رہی ہے ۔