عام اشیا کی درآمدات میں بے قاعدگیوں کیخلاف کارروائی شروع
جمعہ 10 اپریل 2015 13:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے روزمرہ استعمال کی پروڈکٹس کی درآمدی سرگرمیوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں، انڈرانوائسنگ اور سیلزٹیکس کی چوری کے خلاف کریک ڈاوٴن کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کراچی کی جانب سے سوپ، ڈیٹرجنٹ، ایئرفریشنر اورکاسمیٹکس کے ایسے درآمد کنندگان کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے جو طویل دورانیے سے ان اشیا کی درآمدات میں انڈرانوائسنگ میں ملوث ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹرجنرل آئی اینڈ آئی ہارون محمد ترین اور ڈائریکٹرآئی اینڈ آئی کراچی شمس الہادی نے ایک خفیہ اطلاع پرایڈیشنل ڈائریکٹرز کراچی عقیل احمد صدیقی اور عاصم افتخار کو ہدایت کی کہ وہ انڈرانوائسنگ اور سیلز ٹیکس میں بے قاعدگیوں کی مرتکب کمپنی کے خلاف کریک ڈاوٴن کے لیے ٹیم تشکیل دیں جس پرحکام نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی کراچی آصف آبڑو کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور اس ٹیم نے ٹیکنوسٹی کراچی میں مبینہ طور پر انڈرانوائسنگ میں ملوث اے کے بزنس لنک نامی دفتر پر چھاپہ مارا جس کا مالک انیل کمار100 سرفہرست ٹیکس دہندگان میں شامل ہے.آئی اینڈ آئی کی ٹیم کی تلاشی کے دوران انیل کماراور دلیپ کمار کی ایک اور میگالائن نامی کمپنی کی نشاندہی ہوئی جس کے ریکارڈ کی بھی چھان بین کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ مذکورہ میگالائن نامی کمپنی نہ توسیلزٹیکس اور نہ ہی انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہے اور اسی کمپنی کے توسط سے گزشتہ 4 ماہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی درآمدی پروڈکٹس کو فروخت کیا گیا ہے لیکن اس بھاری مالیت کی فروخت پرقومی خزانے میں کسی قسم کا ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.