کراچی : سندھ اسمبلی میں کشمیری پلاو کے چرچے ہو گئے، اسپیکر سندھ اسمبلی نے تو اجزا بھی بتا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 13:01

کراچی : سندھ اسمبلی میں کشمیری پلاو کے چرچے ہو گئے، اسپیکر سندھ اسمبلی ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں دلچسپ مکالمے تو سامنے آتے ہی رہے ہیں لیکن آج تو اجلاس میں کشمیری پلاؤ کے چرچے ہو گئے.

(جاری ہے)

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجلاس کے دوران کہا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں مزیدار کشمیری پلاؤ ملتا ہے. انہوں نے رکن اسمبلی سلیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ نے کشمیری پلاؤ نہیں کھایا ، بادام وغیرہ ڈال کر بنایا جاتا ہے بہت مزیدار ہوتا ہے آپ میرے ساتھ چلئی گا میں آپ کو کھلا دوں گا.

متعلقہ عنوان :