اسلام آباد : پی ٹی آئی نے قرارداد کو منظور، خواجہ آصف کو مسترد کر دیا، خواجہ آصف موچی گیٹ والی زبان پارلیمنٹ میں استعمال کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 12:47

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : اپرلیمنٹ کے باہر میڈیاسے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج قرارداد کی منظوری میں پی ٹی آئی نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے، ہم نے واضح کہہ دیا تھا کہ خواجہ آصف قرارادا کا حصہ نہیں بنیں گے خواجہ آصف پارلیمنٹ میں موچی دروازے والی زبان استعمال کرتے ہیں. پی ٹی آئی نے قرارداد کو منظور اور خواجہ آصف کو مسترد کر دیا ہے. جوڈیشل کمیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے قیام کے بعد اپنا کام شورع کر دیا ہے ، 2013 ء میں ہونے والے انتخابات غیر شفاف تھے . جلد ہی ہم جوڈیشل کمیشن میں اپنا موقف پیش کریں گے.