انڈین پریمیر لیگ، بلا ٹوٹنے پر گوتم گمبھیر یوراج سنگھ کے تسمخر کا نشانہ بننے سے نہ بچ سکے

جمعہ 10 اپریل 2015 12:29

انڈین پریمیر لیگ، بلا ٹوٹنے پر گوتم گمبھیر یوراج سنگھ کے تسمخر کا نشانہ ..

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) انڈین پریمیئر لیگ کے 8ویں سیزن کے افتتاحی مقابلے میں کلکتہ نائیٹ رائیڈرز کے کپتان گوتم گمبھیر کو شاٹ کھیلتے ہوئے بلا تڑوانے پر ساتھی کھلاڑیوں نے ان کا خوب مذاق اڑایا۔

گوتم گمبھیر کا مذاق اڑانے والوں میں ان کے سابق ساتھی کرکٹر یوراج سنگھ بھی تھے جنہوں نے اس مقصد کے لیے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر یوراج سنگھ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ٹوٹنے کے بعد جو بلا بچا ہے وہی حقیقی طور پر گوتھ گمبھیر کے بلے کا اصل سائز ہے۔