اسلام آباد: پاکستان یمن کے معاملے پر فریق نہیں بنے گا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں قرار داد لانے پر اتفاق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 12:11

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پانچویں روز بھی جاری ہے تاہم اجلا س میں اس مشترکہ اور متفقہ قرارداد لانے کی منظوری دے دی گئی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی قراردادوں کو ملا کر یمن کے معاملے پر ایک مسودہ تیار کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یمن کے معاملے پر پاکستان فریق نہیں بنے گا ، ساتھ ہی یہ تجویز بھی دی گئی کہ یمن کے معاملے پر پاکستان ایک ثالثی کے طور پر سامنے آئے گا جبکہ اگر سعودی عرب کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو اس کی پوری مدد کی جائے گی.

مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے سپیکر ایاز صادق نے چیمبر میں اجلاس طلب کر لیا ہے جس کے بعد یمن کے معاملے پر مشترکہ اور متفقہ مسودہ تیار کر لیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :