مراکش ، میراتھن ڈیس سیبلز کا 30واں ایڈیشن رچرڈ ال مورابیٹی کے نام رہا

جمعہ 10 اپریل 2015 11:59

مراکش ، میراتھن ڈیس سیبلز کا 30واں ایڈیشن رچرڈ ال مورابیٹی کے نام رہا

مراکش (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء)مراکش میں میراتھن ڈیس سیبلز کے 30ویں ایڈیشن میں مردوں کے مقابلے میں میزبان ملک کے رچرڈ ال مورابیٹی اور خواتین کے مقابلوں میں سویڈن کی ایلزبیتھ بیرنز نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مراکش کے صحراؤں میں ہونے والی میراتھن ریس کے فائنل میں ایتھلیٹس نے میدان مارنے کے لیے خوب جوش دکھایا ۔

(جاری ہے)

تپتے صحرائی ٹریک پر میزبان ملک کے ریچرڈ ال مورابیٹی نے 91.7 کلومیٹر کا فاصلہ 8 گھنٹے 39 منٹ اور 49 سیکنڈز میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ ان کے ہم وطن ساتھی عبدالقادر ال موازز سات منٹ 53 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ۔ جبکہ مراکش کے ہی عزیز ال اکد نے تیسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی ۔ خواتین ایونٹ میں سویڈش ایتھلیٹ ایلیزابیتھ بیرنز نے مقررہ فاصلہ 11گھنٹے 29منٹ اور 3 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔