پشاور : محکمہ انسداد دہشتگردی فورس کی کاروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 11:02

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : پشاور میں تھانہ قبول شاہ کی حدود میں محکمہ انسداددہشت گردی فورس نے کاروائی کی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا .

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم رشید خان کو تھانہ قبول شاہ سےگرفتار کیا گیا جب کہ دہشتگرد پر بجلی کے ٹاورز دھماکے سےاڑانے کا الزام ہے ، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیا گیا دہشت گرد کی سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی تاہم رشی خان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے.

متعلقہ عنوان :