کراچی، لانڈھی کی فیکٹری سے 3 ٹن مضر صحت گٹکا برآمد، 30 افراد گرفتار

جمعہ 10 اپریل 2015 10:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر تین ٹن سے زائد گٹکا ، چھالیہ اور دیگر مضر صحت خام مال قبضے میں لے کر تیس افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر لانڈھی نمبر دو پر واقع گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر تین ٹن سے زائد گٹکا اور تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال قبضے میں لے کر فیکٹری میں موجود تیس افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق فیکٹری میں کافی عرصے سے مضر صحت گٹکا تیار کیا جا رہا تھا ، فیکٹر ی کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :