اسلام آباد : یمن سے پاکستانی محصورین کے انخلا کا مشن ختم ہو گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 10:58

اسلام آباد : یمن سے پاکستانی محصورین کے انخلا کا مشن ختم ہو گیا ہے، ترجمان ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلا کا مشن اب ختم ہو چکا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اب تک 1019 پاکستانیوں کو 3 پروازوں اور 3 بحری جہازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے جبکہ یمن میں اب بھی 100 سے 150 پاکستانی موجود ہیں جو وطن واپس نہیں آنا چاہتے . ان کا کہنا تھا کہ اب یہ مشن ختم ہو چکا ہے اور نہ ہی ہمارے پاس کوئی ایسا پاکستانی رجسٹرڈ ہے جو وطن واپسی کا خواہشمند ہو.