کراچی، 2 بھتہ خوروں سمیت تین افراد گرفتار، پولیس موبائل حادثے میں پانچ زخمی

جمعہ 10 اپریل 2015 10:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے بعد 2 بھتہ خوروں سمیت 3 زخمی ملزم گرفتار ، ڈیفنس میں پولیس موبائل اور گاڑی میں تصادم سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کٹی پہاڑی کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق دونوں ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، بوٹ بیسن میں پولیس مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، دریں اثناء کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں پولیس موبائل اور گاڑی میں تصادم سے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :