بجلی کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے منظوری دے دی
قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی الیکٹرک کمپنی اور گھریلو صارفین کے علاوہ ملک بھر میں ہو گا
جمعرات 9 اپریل 2015 22:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) نیپرا نے فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی الیکٹرک کمپنی اور گھریلو صارفین کے علاوہ ملک بھر میں ہو گا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کرتے ہوئے کراچی الیکٹرک کے صارفین کے علاوہ ملک بھر میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو اگلے ماہ کے بلوں میں 25 ارب روپے سے زائد ریلیف ملے گی۔ فروری کے مہینے میں بجلی کی پیدوار میں مجموعی لاگت 26 ارب 67 لاکھ روپے رہی ہے۔ فرنس آئیل میں 33 فیصد کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوئی ہے جس پر سینٹرل پاور ایجنسی کی درخواست میں ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔(رضوان شاہمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.