مردان،پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،دونوں پائلٹس محفوظ رہے

جمعرات 9 اپریل 2015 22:57

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے نے فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ،دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پاک فضائیہ کا ”مشتاق“ طیارہ مردان کے علاقے پیپل میں معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارے میں موجود 2 پائلٹس نے انتہائی مہارت کے ساتھ ہنگامی لینڈنگ کی جس سے طیارہ اور دونوں پائلٹ محفوظ رہے