پاکستان بھارت کے ساتھ ٹکراؤ کا نہیں امن کا آرزو مند ہے ، اعزاز چودھری

جمعرات 9 اپریل 2015 22:49

سرینگر/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ مذاکرات کو مسائل کے حل کے لئے بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ٹکراؤ کا نہیں امن کا آرزو مند ہے بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ایک پڑوسی ملک ہے تاہم اس کے ساتھ کئی حل طلب معاملات ہیں جن کا حل ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ان معاملات میں مسئلہ کشمیر ایک اہم اور بنیادی ایشو ہے انہوں نے کہا کہ سرکریک ، سیاچن اور پانی جیسے معاملات کا حل نکالنا دونوں ممالک کی خوشحالی کے لئے ضروری ہے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک ایسا ایشو ہے جس کے حل ہونے سے دوسرے مسائل بھی حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جنوبی ایشیاء میں دو اہم ممالک ہیں اور دونوں کے درمیان بہترین تعلقات سے جنوبی ایشیاء کو امن اور سلامتی کا خطہ بنایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے لیکن اس کے باوجود دہشت گردی کے خلاف بھرپور طریقے سے مقابلہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خطے میں امن برقرار رکھنے کے لئے مسلسل بات چیت کی حمایت کرتا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :