تمام پارٹیوں کو مشترکہ طور ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا پڑے گا، صوبائی وزیر جمیل الزماں

جمعرات 9 اپریل 2015 22:45

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)مٹیاری میں صوبائی وزیر روینیو مخدوم جمیل الزماں کی صدارت میں محکمہ روینیو کے مسائل اور سرکاری زمینوں پہ قبضہ خوری کے خاتمے کے لیئے حیدرآبادار بے نظیر آباد ڈویزن کے روینیو افسران کے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر روینیو مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو مشترکہ طور ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا پڑے گاانہوں نے کہا کے سکچھ اصولی مسائل پر وزیر اعلیٰ سندہ اور آصف علی زرداری سے بات کروں گا مجھے جو عوامی خدمت کرنے کے لیئے ذمہ داری دی گئی ہے اس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی جبکے میرے حکومت سے کوئی اختلافات نہیں ہیں انہوں نے کہا کے سندہ بھر کی طرح مٹیاری ضلع میں بلدیہ اور انتظامیہ افسراں صفائی کے لیئے اہم کردار ادا کریں اس سلسلے میں ضلع بھر کے دوٴرے کرکے عوامی مسائل معلوم کئے جائیں گے کوتاہی برتنے والے کرپٹ افسراں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،انہوں نے کہا کے سندہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح مٹیاری ضلع کے کاشتکاروں کو محکمہ خوارک کے کرپٹ افسراں کی جانب باردانہ کی فراہمی میں کرپشن پر حکام سے بات کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کے سپریم کورٹ اور سندہ ہائی کورٹ کے احکامات پر سندہ حکومت کی خصوصی ہدایات پر روینیو کی سرکاری زمینوں پر قبضہ خوری کے خاتمے کے لیئے اہم فیصلہ کئے گئے ہیں جس میں روینیو افسران کوقبضہ خوروں کی رپورٹ دینے کے لیئے احکامات دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کے مٹیاری ضلع آئندہ الیکشن میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرے گا جبکے پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹیوں کے سلسلے میں عوام ہی بتاسکتا ہے اس موقعے پر ڈی سی مٹیاری فیاض عباسی سمیت دیگر روینیو افسران کو اجرک اور اپنی شاعری کے کتاب بطور تحفہ پیش کئے