ٹھوس پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے انرجی بحران سے کمرشل اور گھریلو صارفین پریشان ہیں ، میاں محمد ادریس

جمعرات 9 اپریل 2015 22:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس نے کہا ہے کہ ٹھوس پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے انرجی بحران سے کمرشل اور گھریلو صارفین پریشان ہیں ،مسائل کے باوجود صنعتوں سے روزگار کی فراہمی اور ٹیکسوں کی ادائیگی پر تاجر برادری سلام کی مستحق ہے، پاکستان آرمی کی جدوجہد سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔

وہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں تاجروں صنعتکا روں ، در آمد و بر آمد کنندگان ، انجمن تاجران کے عہدیداروں کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس نے حیدرآباد کی ترقی کے حوالے سے کہا کہ حیدرآباد چیمبر پولیٹیکل روابط بڑھائے ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے شہر کی ڈیولپمنٹ پر بات کی جائے اور اس سلسلے میں حیدرآباد چیمبر اور میڈیا مشترکہ جدوجہد کرے ، جائز مطالبات ہر فورم پر اٹھائے جائیں ، فیڈریشن حیدرآباد کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کرانے کے لئے ہر ممکن کو شش کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو رضاکارانہ طور پر ٹیکس ادا کرنا چاہئے مستقبل میں CNICٹیکس رجسٹر نمبر ہوں گے اس سلسلے میں FBRنے ورکنگ کر لی ہے ، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کے نمائندے محمد اکرام راجپوت فیڈریشن کے نائب صدر ہیں انہیں دو سرے صوبوں کی طرح سندھ ریجنل انچارج کا قلمدان اختیارات کے ساتھ دیا گیا ہے تاکہ وہ یہاں سے تعلق رکھنے والے چیمبر آف کامرس کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں، انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے سینئر عہدیداران ٹیم اسپرٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں صنعتکاروں تاجروں کے مسائل کے سلسلے میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین کے ساتھ مل کر مسائل کے حل تلا ش کئے جاتے ہیں ، ویڈیو لنک کے ذریعے تمام چیمبر آف کامرس کو اجلاسوں میں شامل کیا جا رہا ہے ، ما ضی میں فیڈریشن میں لو ٹ مار کی گئی اور صرف ایک خاندان کو نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ ماضی میں TDAPنے صنعتی نمائش کے انعقاد پر 26کروڑ روپے خرچ کئے ، پاکستان ایکسپو کے انعقاد پر تقریباً 15کروڑ روپے خرچ کئے اور اس طرح 40فیصد اخراجات میں کمی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ 52فیصد خواتین کے لیے ملک کے ہر ڈسٹرکٹ میں وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قائم کئے جائیں تاکہ خواتین انٹرپرینیور کو فائدہ پہنچے، انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کے اہداف پو رے کئے جا رہے ہیں البتہ انرجی بحران کی وجہ سے بر آمدات کے اہداف پو رے نہیں ہو رہے ، رواں سال کے دوران آم کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے، انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں TDAPکی نئی بلڈنگ تعمیر کی جا رہی ہے بر آمد کنندگان کو سیمپل ڈسپلے سینٹر سمیت جدید انفارمیشن کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری قتل عام پر ہر شہری پریشان تھا، کراچی انڈسٹریل زون میں لو ڈ شیڈنگ صفر ہے جبکہ حیدرآباد اور کو ٹری انڈسٹریل زون میں لو ڈ شیڈنگ سے صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے حیدرآباد میں لو ڈ شیڈنگ ، پنجاب میں بجلی کے بحران ،کرا چی انڈسٹریل زون میں پانی کی قلت اورنیشنل لاجسٹک سیل چارجز کے معاملات پر بات کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عنا صر پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں ہمیں حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ سندھ بلو چستان زون کے سیکریٹری جنرل سینیٹر عبد الحسیب خان نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار UBGکی ممبرشپ حاصل کریں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہرالله کو یونائیٹڈ بزنس گروپ کی فیڈرل کو ر کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر و ریجنل انچارج سندھ محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ ہم تاجروں اور صنعتکا روں کے مسائل حل کرنے کا جذبہ لے کر آئے ہیں سندھ ریجن کے چیمبر آف کامر س کے ساتھ مضبوط روابط کے ساتھ مسائل حل کریں گے۔

قبل ازیں حیدرآباد چیمبر کے صدر سیٹھ گوہرالله نے تاجر رہنماؤں کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لو ڈشیڈنگ سے صنعتوں میں پیداواری عمل متاثر ہے ، ریجنل FBRآفس کا عملہ تاجروں کو ہراساں کر رہا ہے ، صنعتی انفراسٹرکچر کی زبوں حالی کی وجہ سے صنعتکا ر مشکلات میں مبتلا ہیں، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ایئر پورٹ پر کارگو سروس مہیا نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد کی مضافاتی علا قوں میں پیدا ہونے والی زرعی مصنوعات پھل ، پھول اور سبزیوں کی بر آمدات میں بر آمد کنندگان کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ وہ عوامل ہیں جس کی وجہ سے حیدرآباد کی بر آمدات اور تجا رت بری طرح متا ثر ہو رہی ہے اسے فو ری درست کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ، FPCCIکے وسیم وہرا ، حامد اختر چھڈا ، ممتاز شیخ ، نور احمد خان ، انجینئر دارو خان ،صدیق مصری ، فرخ مظہر ، سعیدہ بانو ، مریم چوہدری ، شہزاد مبین ، محسن مبین ، رزاق لاکھانی ، مظہر اقبال ، HCCIکے تراب علی خوجہ ، نواب احمد خانزادہ ، عما د صدیقی ، شفیق احمد قریشی ،اسد الله، اسراراحمد خان، جہانگیر ایوب، سابق صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرل امام الدین شو قین ، DIGجاوید عالم اوڈھو ، ڈویژنل کمشنر آصف حیدر شاہ ، ڈپٹی کمشنر فیا ض جتوئی ، کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن ،ڈائریکٹر FIAقمر رضا جسکانی ، SSPعرفان علی بلو چ ، جا وید جونیجو ، ڈاکٹر ذو الفقار یو سفانی اور دیگر بھی موجود ہیں۔