تھر میں جب تک مطلوبہ بارش نہیں ہوتی تب تک تھر میں لوگوں کو ریلیف کی مفت گندم تقسیم کی جائے گی ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ
جمعرات 9 اپریل 2015 22:33
میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں جب تک مطلوبہ بارش نہیں ہوتی تب تک تھر میں لوگوں کو ریلیف کی مفت گندم تقسیم کی جائے گی ۔،ہمار ا مقصد پورے سندھ کے لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنا ہے اس مقصد کیلئے سب سے پہلے تھر کو اولیت دی ہے یہ ہمار ا تھر کی عوام پر کوئی احسان نہیں ہمار ا فرض ہے جو ہم ہر حا ل میں پورا کرینگے ۔
یہ بات انہوں نے چھاچھرو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کے مقابلے میں تھر کے لوگوں کو صحت ،پانی اور تعلیم کی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات اور نوکریاں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے ڈومیسائل رکھنے والے ڈاکٹروں کو بھرتی کرکے انکے ہی یونین کونسل میں مقررکیا جائیگا۔(جاری ہے)
اورکہا کہ چھاچھرو ہسپتا ل کو اپ گریڈ کرکے تمام سہولیات فراہم کی جائینگی ۔
علاوہ ازیں چھاچھرومیں قائم آر او پلانٹ کو جلد سولر سسٹم میں کیا جائیگا اور چھاچھرو کے دیہاتوں میں زیادہ سے زیادہ سولر آر او پلانٹ لگا کر پانی کے مسائل کو حل کیا جائیگا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر آصف جمیل کو ہدایت کی کہ تھر کے منتخب نمائندوں سے مل کر تھر میں ریلیف کے کام کو مزید تیز کیا جائے تا کہ کوئی بھی شکایت نہ ہو۔بعد اذاں وزیراعلی ٰ سند ھ نے چھاچھرو ہسپتال کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور ڈاکٹر وں کو ہدایت کی کہ مریضوں کے بہتر علاج کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ عوامی اجتماع سے صوبائی وزیر زکواة دوست محمد راہموں، ایم پی اے ڈاکٹر مہیش ملانی، ایم این اے پیر نورمحمد شاہ جیلانی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ، سابق ایم این اے ڈاکٹر غلام حید رسمیجو،سابق ایم پی اے عنایت علی راہموں، پارٹی عہدیداران اور ورکرز اورعام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.