فیس بک نے نئی ویب سائٹ متعارف کرا دی
جمعرات 9 اپریل 2015 22:18
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ” فیس بک“ نے نئی ویب سائٹ متعارف کرادی۔عالمی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اپنی مسینجر سروس کا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کرادیا جو کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ سے بالکل علیحدہ ہے اور اس میں نیوز فیڈ یا دیگر فیچرز موجود نہیں بلکہ صرف چیٹنگ ہی کی جاسکتی ہے۔
یہ نئی سروس میسنجر ڈاٹ کام نامی لنک پر دستیاب ہے اور اس پر آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ ان ہوسکتے ہیں۔(جاری ہے)
تاہم نیوز فیڈ، صارفین کی ٹائم لائنز اور دیگر کے لیے آپ کو فیس بک کا ہی رخ کرنا پڑے گا جہاں بھی مسیجنگ کا آپشن دستیاب ہوگا۔فیس بک کا اپنی مرکزی سائٹ سے مسیجنگ سروس کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں جس کی تصدیق ایک ترجمان نے بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ 2014 میں فیس بک نے اسمارٹ فونز کے لیے مسیجنگ اپلیکشن متعارف کرائی تھی اور مرکزی سائٹ سے موبائل صارفین کے لیے پیغامات کا آپشن ہٹا دیا تھا جس پر ناراضگی کے باوجود لوگوں کے پاس اس اپلیکشن کو استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔تاہم فیس بک کا مستقبل میں مسینجر سروس میں مزید فیچرز شامل کرنے کا ارادہ ہے جیسے رقوم کی ترسیل کا نظام وغیرہ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.